ویسٹ زون کی تھانہ پاکستان بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر تین مختلف کارروائیوں کے دوران جواء/سٹہ آپریٹ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرحان عرف رگو، فخرالدین عرف گڈو اور محمد عقیل ولد وسیع الدین شامل ہیں۔
سہراب گوٹھ پولیس کی بڑی کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار
کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے جوئے اور سٹے میں استعمال ہونے والی نقدی رقم، موبائل فونز اور مختلف پرچیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کی سرکوبی کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، اور جواء سٹہ سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔