سہراب گوٹھ پولیس کی بڑی کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر نور خان گوٹھ میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض ولد محمد ابڑو کو گرفتار کیا۔

لاڑکانہ پولیس کا کچے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا سرچ آپریشن، ایس ایس پی احمد چودھری کی ہدایات پر عملدرآمد

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 110 گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کے مطابق، گرفتار ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ اس کے مکمل کرمنل نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔ پولیس کی اس کارروائی کو علاقے میں منشیات کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

One thought on “سہراب گوٹھ پولیس کی بڑی کارروائی، بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!