ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر پاپوش نگر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک عادی جرائم پیشہ ملزم کو پیٹرولنگ کے دوران گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی: چھالیہ، گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث گروہ گرفتار
پاپوش قبرستان کے قریب واقع اندرون سروس روڈ سے گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت عارف ولد سعید شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پسٹل، لوڈ میگزین اور تین زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 85/2025 درج کر لیا گیا ہے، جس میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23-1(A) کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے چوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جن میں ڈسٹرکٹ سینٹرل اور دیگر علاقوں میں کی جانے والی وارداتیں شامل ہیں۔
ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی مزید سرگرمیوں کا پتہ چلایا جا سکے۔