اورماڑہ: پاک بحریہ کے لیے ایک اہم اور تاریخی دن، جب جدید ترین آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد جناح نیول بیس اورماڑہ میں کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے۔
تھانہ گلشنِ اقبال، کراچی – گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
پی این ایس یمامہ ایک جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ جنگی جہاز ہے، جو ڈامن شپ یارڈ رومانیہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ جہاز نہ صرف جدید نیویگیشن اور جنگی نظام سے لیس ہے بلکہ یہ بحری خطرات سے موثر انداز میں نمٹنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ "خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک طاقتور اور جدید بحریہ کا ہونا ناگزیر ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس یمامہ کی شمولیت پاک بحریہ کی فلیٹ آپریشنز میں بہتری، مغربی سرحدوں پر دفاعی صلاحیت میں اضافے، اور میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ایڈمرل نوید اشرف نے یہ بھی واضح کیا کہ پی این ایس یمامہ کا بیڑے میں شامل ہونا نہ صرف پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے بلکہ عالمی پانیوں میں امن کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کی بھی غمازی کرتا ہے۔
پاک بحریہ نہ صرف ملکی سمندری حدود بلکہ علاقائی امن و سلامتی، بندرگاہوں اور سی پیک (CPEC) کے تحفظ کے لیے بھی پرعزم ہے۔
تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، مقامی معززین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی اور اس قومی کامیابی پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/04/WhatsApp-Video-2025-04-14-at-6.22.10-PM.mp4?_=1