کراچی (نمائندہ خصوصی) نادرن بائی پاس پر قائم مویشی دوست منڈی میں ملک بھر سے مویشیوں کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ پنجاب اور سندھ سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بیوپاری اعلیٰ نسل کے مویشی لے کر منڈی میں موجود ہیں۔
ملیر کینٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
شہریوں کی بڑی تعداد مویشی خریدنے کے لیے منڈی کا رخ کر رہی ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ یہاں کے مویشی صحت مند اور معیاری ہیں، اسی لیے وہ اسی منڈی سے قربانی کے لیے جانور خریدنا پسند کرتے ہیں۔
منڈی میں نہ صرف مرد حضرات بلکہ فیملیز اور طلبہ کی بھی آمد و رفت دیکھی جا رہی ہے۔ ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ وہ عیدالاضحیٰ کے آخری دنوں میں مویشی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اسی منڈی کو ترجیح دیں گے۔
بیوپاریوں نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے خریدار یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور منڈی میں مثبت خریدارانہ رجحان نظر آ رہا ہے۔