کراچی – ضلع کیماڑی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے میانوالی کالونی میں انتہائی مطلوب اور بدنامِ زمانہ منشیات فروش یوسف عرف ڈنگا کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔
پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت – قومی دفاع میں اہم پیش رفت
گرفتاری کی یہ کارروائی سب انسپکٹر راجہ خالد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے انجام دی۔ گرفتار ملزم عرصہ دراز سے منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ اس کے خلاف پہلے سے درج آٹھ مقدمات میں سے دو میں وہ مفرور بھی تھا۔
ملزم یوسف کا سابقہ کریمنل ریکارڈ نہایت سنگین نوعیت کا ہے، جس میں قتل، منشیات فروشی، اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ تھانہ پاک کالونی میں درج اس کے خلاف مقدمات درج ذیل ہیں:
-
مقدمہ نمبر 402/14 – قتل (دفعہ 302/34)
-
مقدمہ نمبر 199/17 – منشیات (دفعہ 6/9B)
-
مقدمہ نمبر 02/18 – منشیات (دفعہ 6/9C)
-
مقدمہ نمبر 298/18 – منشیات (دفعہ 6/9(3)C)
-
مقدمہ نمبر 37/21 – منشیات (دفعہ 6/9B)
-
مقدمہ نمبر 71/22 – منشیات (دفعہ 6/9(3)C) – مفرور
-
مقدمہ نمبر 322/24 – منشیات (دفعہ 6/9(3)C)
-
مقدمہ نمبر 16/25 – منشیات (دفعہ 6/9(3)C) – مفرور
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کی جا رہی ہے اور اس سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں منشیات کے ناسور کے خلاف جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس تباہ کن لعنت سے بچایا جا سکے