کراچی (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکھر شہر کی بلدیاتی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں ملک بھر سے مویشیوں کی آمد، خریداروں کا رش
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر سکھر کو ہدایت دی کہ وہ سکھر کے عوام سے قریبی رابطے میں رہیں اور شہریوں کو درپیش تمام بلدیاتی مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
انہوں نے زور دیا کہ سکھر کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
ملاقات میں میئر سکھر نے 25 اپریل کو کینال منصوبوں کے خلاف سکھر میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے انتظامات پر بھی بریفنگ دی، جبکہ آنے والے مون سون سیزن کے سلسلے میں تیاریوں سے بھی چیئرمین کو آگاہ کیا۔