ٹرینٹ الیگزینڈر-آرنلڈ کا فیصلہ کن گول، لیورپول پریمیئر لیگ ٹائٹل کے دہانے پر

لیورپول نے کنگ پاور اسٹیڈیم میں لیسٹر کو 0-1 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ ٹائٹل کی جانب اہم قدم بڑھا لیا، جس کا سہرا بینچ سے آئے ٹرینٹ الیگزینڈر-آرنلڈ کے دیر سے کیے گئے شاندار گول کو جاتا ہے۔ اس فتح نے اتوار کو آرسنل کی ایپسوچ پر 0-4 کی فتح کے باوجود لیورپول کی برتری برقرار رکھی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا پولیو سے پاک سندھ کا عزم، انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

آرن سلاٹ کی قیادت میں لیورپول اب پریمیئر لیگ ٹیبل پر آرسنل سے 13 پوائنٹس آگے ہے، جب کہ دونوں ٹیموں کے پانچ میچ باقی ہیں۔ لیورپول اگلے دو میچز میں چھ پوائنٹس حاصل کر کے 2020 کے بعد اپنا پہلا اور ریکارڈ برابر کرنے والا 20واں لیگ ٹائٹل جیت سکتا ہے۔

الیگزینڈر-آرنلڈ نے 76ویں منٹ میں محمد صلاح اور ڈیوگو جوٹا کی کوششوں کے بعد ریباؤنڈ پر گول کیا۔ اپنے ممکنہ ریئل میڈرڈ منتقلی کی خبروں کے باوجود، انہوں نے گول کے بعد بھرپور جشن منایا اور شرٹ اتار کر کارنر فلیگ پر لگا دی، جس پر انہیں بکنگ بھی ہوئی۔

سلاٹ نے بعد ازاں کہا،

"کافی وقت لگا، لیکن ٹرینٹ کے لیے یہ ایک خاص لمحہ ہے، وہ گول جس سے فرق پڑتا ہے۔”

دوسری جانب، آرسنل نے ایپسوچ کے خلاف بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-4 سے فتح حاصل کی، اور لیورپول کی ٹائٹل پارٹی کو کچھ دن مزید مؤخر کر دیا۔ ٹروسارڈ، ساکا، مارٹینیلی اور نوانیری کے گولز نے گنرز کو جاندار فتح دلائی۔

دیگر میچز کی جھلکیاں:

چیلسی نے فلہم کے خلاف آخری لمحات میں دو گول داغ کر 1-2 سے کامیابی حاصل کی اور چیمپیئنز لیگ کی دوڑ میں واپسی کی۔

 مانچسٹر یونائیٹڈ کو اولڈ ٹریفرڈ میں وولورہیمپٹن کے ہاتھوں 0-1 سے شکست ہوئی۔ پابلو سرابیا نے شاندار فری کک پر گول کیا، یونائیٹڈ کو اس سیزن کی 15ویں لیگ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

One thought on “ٹرینٹ الیگزینڈر-آرنلڈ کا فیصلہ کن گول، لیورپول پریمیئر لیگ ٹائٹل کے دہانے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!