ڈی جی اے این ایف کا بلوچستان کا دورہ، انسداد منشیات کے لیے بین الاداراتی تعاون کا نیا باب

کوئٹہ (تشکر نیوز) ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری نے بلوچستان کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا۔ اس دوران انہوں نے پوست تلفی مہم کا جائزہ لیا اور منشیات کے خاتمے کے لیے جاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یو اے ای قونصلیٹ میں ویزہ لینے والوں کا ریڈ کارپیٹ پر استقبال، گورنر سندھ کا دورہ

7 اپریل 2025 کو اے این ایف اور محکمہ ایکسائز و اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ یہ تقریب ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف بلوچستان/کوسٹل میں منعقد ہوئی، جہاں سیکریٹری ایکسائز ظفر علی اور بریگیڈیئر عدنان دانش نے یادداشت پر دستخط کیے۔

یہ اقدام وفاقی حکومت کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس (IATF) کے فریم ورک کے تحت کیا گیا، جس کا مقصد وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان منشیات کے خلاف مربوط اور مؤثر کارروائیاں یقینی بنانا ہے۔

8 اپریل کو ڈی جی اے این ایف نے ہیڈکوارٹر لورالائی اسکاؤٹس کا دورہ کیا، جہاں کمانڈنٹ بریگیڈیئر نوید قلب عباس نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں ایف سی اور سول انتظامیہ سے منشیات کے خاتمے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ڈی جی اے این ایف نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا:

"ملک کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے اے این ایف کی مہم ہر سطح پر جاری رہے گی۔”

اس موقع پر پوست کی کاشت میں ملوث غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی اے این ایف کا بلوچستان کا دورہ، انسداد منشیات کے لیے بین الاداراتی تعاون کا نیا باب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!