سعید غنی کی زیر صدارت شارعِ بھٹو اور کورنگی کازوے منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس

وزیر بلدیات سندھ، سعید غنی کی صدارت میں شارعِ بھٹو اور کورنگی کازوے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل عبدالغنی شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر شارعِ بھٹو نیاز احمد سومرو اور پروجیکٹ ڈائریکٹر میگا پراجیکٹس آفتاب چانڈیو شامل تھے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا گورنر سندھ اور فاروق ستار پر کڑی تنقید، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے متحد ہو کر کام کرنے کا عزم

اجلاس میں شارعِ بھٹو فیز ٹو، کورنگی کازوے، نئے انٹرچینج، انڈس اسپتال کے لیے ریمپ، اور کورنگی کازوے کے نیچے سے گزرنے والے راستوں سمیت مختلف منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

سعید غنی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام منصوبوں کی مکمل اور مفصل رپورٹ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر پیش کی جائے، جس میں منصوبوں کی لاگت، پی سی-ون، اور پی اینڈ ڈی سے منظوری کی تفصیلات شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہایت ضروری ہے تاکہ شہریوں کو ان کے ثمرات جلد از جلد میسر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ان منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی بدولت کراچی میں ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی اور بھاری گاڑیوں کا اندرونِ شہر داخلہ بھی محدود ہوگا، جس سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شارعِ بھٹو کے ذریعے قائد آباد تک کا سفر محض 11 منٹ میں ممکن ہو جائے گا، جس سے عوام کا قیمتی وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔

شارعِ بھٹو فیز ٹو کا افتتاح اس ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سعید غنی کی زیر صدارت شارعِ بھٹو اور کورنگی کازوے منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!