نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر پونجو مل، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے سیکریٹریز و آئی جیز شریک ہوئے۔
اسٹار لنک کے لائسنس پر پیش رفت جاری، نومبر یا دسمبر میں سروسز کی دستیابی متوقع، کمیٹی نے کراچی میں موبائل سگنلز کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ایک انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے، جو تمام صوبائی دارالحکومتوں تک توسیع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نیکٹا کے حقیقی مقاصد کے حصول کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ نفٹیک (NAFTAC) کا قیام نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اجلاس میں نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خالد چوہان نے بورڈ ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی اور اہم سفارشات پیش کیں، جنہیں بورڈ نے مکمل طور پر منظور کر لیا۔
اجلاس میں پاکستان کے تمام اہم سیکیورٹی اداروں اور اعلیٰ انتظامی عہدیداران کی موجودگی نے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مربوط اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔