پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، متحدہ عرب امارات سے 02 خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار

پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان کو پنجاب پولیس کے انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے دوبئی سے پاکستان روانہ کیا، اور وہ آج صبح اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔

لیاری گینگ وار کا کارندہ محمد عامر کراچی سے گرفتار، بھتہ خوری، منشیات و چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، رواں سال کے دوران بیرون ممالک سے گرفتار کیے جانے والے خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ان میں سے ایک ملزم ولید سجاد ہے جو گوجرانوالہ پولیس کو 02 مختلف مقدمات میں شہریوں کو قاتلانہ حملوں کے ذریعے زخمی کرنے کے الزام میں مطلوب تھا۔ دوسرا ملزم علی زیب ہے جو گوجرانوالہ پولیس کو 2023ء سے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ یہ دونوں ملزمان جرم ارتکاب کرکے متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے تھے۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے دونوں اشتہاری ملزمان کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کروا کر ان کی گرفتاری یقینی بنائی۔ یو اے ای پولیس حکام نے ملزمان کو پنجاب پولیس ٹیم کے حوالے کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر آر پی او طیب حفیظ چیمہ، سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم، اور ڈی پی او سیالکوٹ کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، اور ایف آئی اے، انٹرپول، اور دیگر اداروں کی مدد سے دیگر مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

57 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!