اسپین کی سنسنی خیز فتح، نیشنز لیگ کے فائنل فور میں رسائی حاصل کر لی

 نیشنز لیگ کی دفاعی چیمپئن اسپین نے ہالینڈ کو پنالٹیز میں 5-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرا لیگ 3-3 سے برابر رہا، جس کے نتیجے میں مجموعی اسکور 5-5 رہا اور میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں گیا۔
پرتگال کی شاندار فتح، نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

میچ میں ڈونیل میلن کی پنالٹی مس ہونے کے بعد بارسلونا کے پیڈری نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ اسپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوینٹے نے اس جیت کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک یادگار میچ تھا۔

اسپین کی جانب سے میکل اویارزبال نے پہلا گول اسکور کیا، لیکن میمفس ڈیپے نے پنالٹی پر گول کرکے اسکور برابر کر دیا۔ اضافی وقت میں ایان ماٹسن کے گول نے مقابلے کو مزید سخت بنا دیا۔

بارسلونا کے 17 سالہ لامین یامل نے ایک شاندار گول کیا، تاہم زاوی سائمنز نے ایک اور پنالٹی حاصل کر کے اسکور برابر کر دیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نوا لینگ کی کوشش کراس بار سے ٹکرا گئی جبکہ یامل کی پنالٹی وربروگن نے بچا لی۔ آخر میں، اسپین کے گول کیپر یونائی سائمن نے میلن کی پنالٹی روک کر اسپین کو جیت دلائی۔

اس جیت کے بعد اسپین سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف میدان میں اترے گا، جو یورو 2024 کے سیمی فائنل کا اعادہ ہوگا۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!