پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے مرکز اہلسنت سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا پر اسلام کا پرچم لہرانے کا وقت قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک حکومتِ پاکستان کی جانب سے یومِ تحفظ ناموسِ رسالتؐ منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔
ان کے مطابق اسلام مخالف قوتوں کی سازشوں کو روکنے کے لیے حکومت کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے۔
ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا:
ختمِ نبوت امتِ مسلمہ کی ریڈ لائن ہے، جو بھی اس ریڈ لائن کو عبور کرے گا، اس کا انجام دنیا و آخرت دونوں میں برا ہوگا۔
مسلمان کبھی کسی مذہب میں مداخلت نہیں کرتے، اس لیے ہم پر سازشیں بند کی جائیں۔
پاکستان میں ختمِ نبوت کے آئین اور قانون کی حفاظت کے لیے ہم خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کریں گے۔
جو ختمِ نبوت کو نہیں مانتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، اور ایسے افراد کا مقام جہنم ہے۔
حکومت سے مطالبہ کیا کہ ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالتؐ کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور توہینِ رسالتؐ، توہینِ صحابہؓ و اہلبیتؓ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
علامہ بلال سلیم قادری نے کہا:
اسلام مخالف قوتوں نے ہمیشہ سازشیں کیں، مگر کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں۔
جو بھی اسلامی تعلیمات کو سچائی سے دیکھتا ہے اسلام قبول کرتا ہے۔
اسلام وہ دین ہے جہاں ذات پات، امیری غریبی کا فرق نہیں، سب برابر ہیں۔
اسلام مخالف قوتیں طرح طرح کے الزامات لگاتی ہیں، مگر ہمیشہ ناکام رہتی ہیں۔
مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، مگر مسلمانوں نے ہمیشہ محبت و خلوص سے جواب دیا۔
محبت اور اخلاق ہی اسلام کی کامیابی کا راز ہے۔