تشکر نیوز: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت بڑی تعداد میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران، مسلح افواج کے اہلکاروں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
کراچی میں صفائی ستھرائی کی بہتری، فش ہاربر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ
ایڈمرل نوید اشرف نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
ایڈمرل افتخار احمد سروہی کی خدمات:
1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا۔
1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔
1988 سے 1991 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر خدمات انجام دیں۔
01 اپریل 1952 کو پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1955 میں کمیشن حاصل کیا۔
پی این ایس عالمگیر، بدر اور بابر کی کمانڈ کی۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ، کمانڈر کراچی، اور منیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے طور پر بھی فرائض انجام دیے۔
برطانیہ میں دفاعی و نیول اتاشی کے طور پر سفارتی خدمات انجام دیں۔
اعزازات:
نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔
نماز جنازہ کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم، آرمی چیف، ایئر چیف، اور دیگر اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔