بفرزون مارکیٹوں میں مہنگائی کے خلاف کارروائی، تین گراں فروش گرفتار

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ون عاصم عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد نے بفرزون کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا، جہاں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں رد و بدل، نئے وزراء اور مشیروں کا اعلان

کارروائی کے دوران تین گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر کو جرمانے اور وارننگ جاری کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بفرزون کی مارکیٹوں میں مسلسل مہنگائی کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی سخت ہدایات ہیں کہ ضلع کو گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری سے پاک کیا جائے۔ اس مقصد کے تحت روزانہ کی بنیاد پر گروسری مارکیٹوں اور پھل فروشوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں سے تجاوز کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “بفرزون مارکیٹوں میں مہنگائی کے خلاف کارروائی، تین گراں فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!