ایم اے جناح روڈ خالقدینا ہال میں 6 روزہ تراویح، ختم قرآن کریم اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع خالقدینا ہال میں 6 روزہ تراویح کے اختتام پر ختم قرآن کریم اور خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی، نائب سربراہ محمد شاہد غوری، معروف تاجر رہنما عتیق میر، رضوان عرفان، خالد محمود انقلابی، ملک عالم، عبدالقادر مستان، روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ، یوسی چیئرمین وسیم شیرازی، علماء و مشائخ، اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
بفرزون مارکیٹوں میں مہنگائی کے خلاف کارروائی، تین گراں فروش گرفتار

حافظ قاری امان قادری نے تراویح کے بعد پراثر دعا کرائی، جس میں ملک کی سلامتی، پائیدار امن، اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جو ہمیں بھلائی، اخوت اور دوسروں کے کام آنے کا درس دیتا ہے۔ اگر مسلم حکمران قرآن پاک کی تعلیمات کو اپنالیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں اور ترقی و خوشحالی ہمارا مقدر بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی قوتیں سود جیسی لعنت کے ذریعے مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، اس لیے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ سودی نظام کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ قرآن کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہی آج مہنگائی، کرپشن، اقربا پروری اور بے چینی جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

تقریب میں مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ، غلام مرتضیٰ قادری، کراچی امیر فرحان قادری، عارف منصوری، محمد عامر قادری، محمد عالم قادری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ شرکاء نے 6 روزہ تراویح کے بہترین انعقاد پر علماء، تاجر برادری اور سماجی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔

56 / 100

One thought on “ایم اے جناح روڈ خالقدینا ہال میں 6 روزہ تراویح، ختم قرآن کریم اور دعائیہ تقریب کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!