وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں رد و بدل، نئے وزراء اور مشیروں کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے متعدد وزراء، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور مشیران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
ٹرمپ کا دعویٰ سعودی عرب آئندہ چار سال میں امریکی کمپنیوں میں 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

نئے وزراء:
وزیراعظم نے طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم، اورنگزیب کچھی کو قومی ورثہ اور ثقافت، خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، حنیف عباسی کو محکمہ ریلویز، معین وٹو کو آبی وسائل، اور جنید انور کو میری ٹائم افیئرز کا قلمدان دیا ہے۔

اس کے علاوہ، رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار، سردار محمد یوسف کو مذہبی امور، سید مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز، رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ اور شزا فاطمہ کو وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن مقرر کیا گیا ہے۔

وزرائے مملکت:
وزرائے مملکت میں رشید احمد خان (نیشنل فوڈ سیکیورٹی)، عبدالرحمٰن خان کانجو (پاور ڈویژن)، عقیل ملک (قانون و انصاف)، بلال اظہر کیانی (ریلوے)، کیسو مل کھیئل داس (مذہبی امور)، محمد عون ثقلین چوہدری (اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ)، مختار احمد ملک (صحت)، طلال چوہدری (داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول)، اور وجیہہ قمر (تعلیم) شامل ہیں۔

معاونین خصوصی اور مشیران:
وزیراعظم کے معاونین خصوصی میں ہارون اختر (صنعت و پیداوار)، حذیفہ رحمٰن (قومی ورثہ و ثقافت)، مبارک زیب (قبائلی امور)، اور طلحہٰ برکی (سیاسی امور) شامل ہیں۔

وزیراعظم کے مشیران میں ڈاکٹر توقیر حسین شاہ (پرائم منسٹر آفس)، محمد علی (نجکاری)، اور پرویز خٹک (داخلہ) کو مقرر کیا گیا ہے۔

اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں:
کابینہ میں رد و بدل کے بعد خواجہ آصف وفاقی وزیر دفاع، اعظم نزیر تارڑ وفاقی وزیر قانون و انصاف، مصدق ملک وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، عطااللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات، خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر تعلیم، قیصر احمد شیخ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری، عبدالعلیم خان وفاقی وزیر مواصلات، چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز، اور رانا تنویر نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وفاقی وزیر ہوں گے۔

یہ رد و بدل حکومت کی پالیسیوں کو مزید فعال بنانے اور ملکی ترقی میں تیزی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں رد و بدل، نئے وزراء اور مشیروں کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!