کراچی کسٹمز کی بڑی کارروائی، 155 ٹن اسمگل شدہ امریکن بادام برآمد

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کو اطلاع ملی کہ (KICT) کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے گرین چینل کے ذریعے AR برادرز نے دبئی سے درآمد شدہ Black Eye Seeds (لوبیا) کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام اسمگل کیے ہیں، جنہیں کلیئرنس کے بعد گوداموں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

سرجانی ٹاؤن میں ہاؤس روبری کی واردات، پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کے احکامات پر ڈپٹی کلکٹر سید محمد رضا نقوی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے AR برادرز کے گوداموں پر چھاپہ مارا اور حب ریور روڈ اور ہارون آباد سائٹ ایریا میں موجود کنٹینرز اپنی تحویل میں لے لیے۔

بعد ازاں، KICT ٹرمینل کے ایگزٹ گیٹ پر بھی دو کنٹینرز کو قبضے میں لے کر تفصیلی جانچ کی گئی، جس سے مزید چھلے ہوئے امریکن بادام برآمد ہوئے۔

کارروائی کے نتائج:

5 کنٹینرز سے مجموعی طور پر

155 ٹن امریکن بادام

50 ٹن لوبیا

15 ٹن مختلف سبزیوں کے بیچ

200 باکس امریکی سلنگ فلم برآمد

ضبط شدہ اشیاء کی مالیت: 1439 ملین روپے
ڈیوٹی و ٹیکسز کی مد میں قابلِ ادائیگی رقم: 45 کروڑ روپے

مزید تحقیقات:

ریکارڈ کے مطابق AR برادرز نے فروری 2025 میں 84 کنٹینرز گرین چینل کے ذریعے کلیئر کرائے اور 3.6 ارب روپے (3600 ملین) کی ڈیوٹی چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

کسٹمز حکام نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کسٹمز کی بڑی کارروائی، 155 ٹن اسمگل شدہ امریکن بادام برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!