تھانہ سرجانی پولیس نے ہاؤس روبری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان نے 18 فروری 2025 کو سیکٹر 1/10 میں فراز نامی شہری کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی نارتھ ناظم آباد تھانے میں افسران و جوانوں کے ساتھ افطار
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 64/2025 بجرم دفعہ 395 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ سرجانی میں درج تھا۔ پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر سیکٹر 10 میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی، جس میں ہاؤس روبری کے دوران چھینا گیا موبائل فون بھی شامل ہے۔
ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی غلام ولد علی احمد اور فدہ حسین ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔