کراچی: کمشنر کراچی کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل زون کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔
کراچی میں فرانسیسی فوٹوگرافر کی ثقافتی تصویری نمائش کا انعقاد
اسسٹنٹ مختیار کار ملیر اور دیگر عملے نے ملیر کالا بورڈ پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے بڑی کارروائی کی، جس میں سڑک اور اطراف میں قائم تمام ٹھیلے، پتھارے اور پختہ تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل زون ناد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کی موجودگی ٹریفک میں خلل اور شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے، جبکہ چند کرپٹ عناصر پیسے لے کر شہر کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے بلا تفریق شفاف کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس کے تحت شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ آپریشن کے دوران اسسٹنٹ مختیار کار ملیر امین عباسی، پولیس اور متعلقہ عملہ بھی موجود رہا۔