کراچی میں فرانسیسی فوٹوگرافر کی ثقافتی تصویری نمائش کا انعقاد

کراچی: فرانسیسی فوٹوگرافر کی منفرد تصویری نمائش الائنس فرانسس گیلری میں منعقد کی گئی، جہاں پاکستان اور فرانس کی تہذیب اور ثقافت کو تصویروں کی زبانی پیش کیا گیا۔

Gold Prices Hit Record High | 5-Year Surge from 50K to 300K | What’s Next?

نمائش کا افتتاح کراچی میں تعینات فرانسیسی قونصل جنرل نے کیا، جنہوں نے اس ثقافتی سنگم کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت قرار دیا۔ نمائش میں پاکستانی ورثے، تاریخ، تخلیقی فن اور فرانسیسی جمالیات کا حسین امتزاج نمایاں رہا۔

فرانسیسی فوٹوگرافر نے اپنے فن کے ذریعے فرانس کے کھیلوں کے شاندار لمحات اور پاکستان کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی دلکش تصویری جھلکیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ نہایت مہمان نواز ہیں، اور وہ جلد اپنی تصاویر لاہور میں بھی نمائش کے لیے پیش کریں گے۔

تقریب کے شرکاء نے نمائش کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ثقافتی ورثہ واقعی بے مثال ہے، اور اسے فوٹوگرافی کے اس انداز میں دیکھنا ایک نایاب موقع ہے۔ یہ نمائش نہ صرف پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی رشتے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ فوٹوگرافی کے فن کو بھی نئی جہت دیتی ہے۔

61 / 100

One thought on “کراچی میں فرانسیسی فوٹوگرافر کی ثقافتی تصویری نمائش کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!