برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر فراز نے وڈیو بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے انصاف کی اپیل کردی

تشکر نیوز : کراچی: برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر، تاجر محمد فراز نے وڈیو بیان کے ذریعے صدر مملکت آصف علی زرداری، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ چند روز قبل تھانہ ٹی پو سلطان کی حدود میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے سکواڈ کا اعلان کر دیا، محمد رضوان قیادت کریں گے

محمد فراز کے مطابق، حملے کے پیچھے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ٹھیکوں میں کرم اللہ سے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے کی طلبی کا تنازعہ تھا۔ اس رقم کی طلبی پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ زخمی حالت میں فراز نے اسپتال پہنچ کر پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا، تاہم مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے تفتیش میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔

فراز نے الزام لگایا کہ واقعہ کو کئی دن گزرنے کے باوجود پولیس پر طاقتور سیاسی شخصیت کا دباؤ ہے، جس کی وجہ سے تفتیشی عمل میں کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو یہ تاجر برادری کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

تاجر محمد فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ 20 سال سے کراچی میں کاروبار کر رہے ہیں اور اگر انہیں انصاف نہ ملا تو یہ پورے تاجر طبقے کے لیے ایک پیغام ہو گا کہ طاقتور افراد کے سامنے عام تاجر بے بس ہیں۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر فراز نے وڈیو بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے انصاف کی اپیل کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!