رائس ایکسپورٹرز کو پورٹ قاسم اتھارٹی کی کارروائیوں پر تحفظات، وزیر اعظم کو خط

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی غیر منصفانہ کارروائیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے۔

ملک میں شعبان کا چاند نظر آ گیا، شب برات 13 فروری کو منائی جائے گی

خط کے متن میں درخواست کی گئی ہے کہ وزیر اعظم پورٹ قاسم اتھارٹی کے ایسے اقدامات کا نوٹس لیں جو چاول کی برآمدات کے شعبے کے لیے سنگین مالی نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔

ریپ کے مطابق، پورٹ قاسم اتھارٹی نے درآمدی خوردنی تیل کے جہازوں کو خشک مال کی بیریٹھوں پر لگا دیا ہے، جس کی وجہ سے چاول کے جہازوں کو تاخیر اور لاکھوں ڈالر کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریپ کے نمائندے محمود مولوی نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف برآمداتی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اگر یہ مسائل حل نہ کیے گئے تو پاکستان کی مجموعی برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم ملکی برآمدات بڑھانے کے خواہاں ہیں، جبکہ دوسری طرف برآمد کنندگان کو مشکلات کا سامنا ہے، جس سے تجارتی شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔

Rice Vessels Suffering at Port Qasim Due Non Merit Actions by Port Qasim Authority
61 / 100

One thought on “رائس ایکسپورٹرز کو پورٹ قاسم اتھارٹی کی کارروائیوں پر تحفظات، وزیر اعظم کو خط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!