کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان

تشکر نیوز: کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے 2024-2025 کے سالانہ مینٹیننس کا کام حب پمپنگ اسٹیشن پر 28 جنوری کو کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مینٹیننس کا کام صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس کے دوران بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

چینی شہریوں کی پٹیشن پر وزیر داخلہ سندھ کا ردعمل: قانونی تقاضے اور ایس او پیز کی پابندی ضروری

مینٹیننس کے دوران شٹ ڈاؤن کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے ہوگا، جس کے نتیجے میں ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 37 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ تاہم، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی معمول کی فراہمی جاری رہے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی کو مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، جس میں سے 613 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ ضلع غربی اور کیماڑی کے رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

کے الیکٹرک کے ڈپٹی جنرل منیجر گرڈ سسٹم آپریشنز نے مینٹیننس کام کے لیے درخواست دی ہے تاکہ بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

63 / 100

One thought on “کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!