پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی مرکز برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں داخل کر لیا گیا ہے۔
کیریبین اسپنر جومل وریکن نے ملتان ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
اشرف طائی کی اہلیہ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اشرف طائی کو شوگر اور گردے کے مسائل بھی ہیں، اور وہ اس وقت اپنی مدد آپ کے تحت علاج کروا رہے ہیں کیونکہ ابھی تک کسی حکومتی شخصیت نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔
اشرف طائی کی حالت کے پیش نظر ان کے مداحوں اور دوستوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔