کیریبین اسپنر جومل وریکن نے ملتان ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں کیریبین اسپنر جومل وریکن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان کو پویلین واپس بھیجا۔

How Social Media Stars Are Holding Society Hostage | The Dark Side of Influencers

جومل وریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل کسی بھی ویسٹ انڈین بولر نے یہ کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔

اسی میچ کے دوران ویسٹ انڈیز نے ایک اور تاریخی اقدام کیا، جب اسپنر گداکیش موتی نے اننگز کی اوپننگ بولنگ کروائی۔ یہ 113 سال بعد پہلا موقع تھا کہ ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے بولنگ کا آغاز کیا۔ موتی نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور نئی روایت قائم کی۔

ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی اسپن پرفارمنس نے کئی یادگار لمحات کو جنم دیا، جو کرکٹ کی تاریخ میں درج ہو چکے ہیں۔

55 / 100

One thought on “کیریبین اسپنر جومل وریکن نے ملتان ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!