میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانچویں سالانہ فلاور شو کا افتتاح کر دیا

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فریئر ہال میں منعقدہ پانچویں سالانہ فلاور شو کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، اور دیگر رہنما و افسران بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کراچی پہنچ گئے

نمائش کی جھلکیاں

میئر کراچی کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد پودے اس نمائش کا حصہ ہیں۔

مختلف رنگوں کے میری گولڈ اور پیٹونیا کے پودوں سے فریئر ہال کو سجا دیا گیا ہے۔

یہ نمائش تین دن تک جاری رہے گی اور کراچی کے شہریوں کے لیے ایک منفرد تفریح کا ذریعہ ہوگی۔

شہر کی رونقوں میں اضافہ کا عزم

میئر کراچی نے شہریوں سے نمائش میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد شہر کی رونقوں کو بحال کرنا اور ماحول کو خوبصورت بنانا ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

57 / 100

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانچویں سالانہ فلاور شو کا افتتاح کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!