راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے داخلہ اور انسداد منشیات سید محسن رضا نقوی نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹرز، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید (ہلال امتیاز ملٹری) نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے تین سپوت فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
وفاقی وزیر کو اے این ایف کی جانب سے 2024 میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ سید محسن رضا نقوی نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ملک میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رجحان اور درپیش چیلنجز پر ادارے کی کوششوں کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر نے خاص طور پر تعلیمی اداروں کے طلباء اور نوجوان نسل کو منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف اے این ایف کی جاری خصوصی مہم کو سراہا۔ انہوں نے ڈی جی اے این ایف کو محکمہ کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں وفاقی وزیر نے منشیات کے خلاف موثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا اور ادارے کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔