تھانہ سچل پولیس کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم کے تین ملزمان گرفتار

 

(تشکر نیوز): کراچی کے علاقے ایسٹ میں تھانہ سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر نورانی گوٹھ اور مدینہ کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔

ساوتھ زون پولیس کا لیاری میں بڑی کارروائی، گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

پولیس کے مطابق:

گرفتار ملزمان میں علی رضا ولد میر، امجد ولد اصغر، اور ارشد ولد عبدالرشید شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

گرفتار ملزمان نے تھانہ سچل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس حکام ان وارداتوں کی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

تھانہ سچل پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

55 / 100

One thought on “تھانہ سچل پولیس کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرائم کے تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!