کراچی (تشکر نیوز) SIU پولیس نے لیاری اور گلستان جوہر میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے چھینی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان:
محمد ثاقب بٹ عرف بونا
اعجاز خان
محمد آصف عرف بنگالی
برآمدگی:
موٹر سائیکلیں:
CG 125 (RLN2899) – پاک کالونی سے چوری شدہ
یونیک موٹر سائیکل – چیسس نمبر مٹا دیا گیا، انجن نمبر 591547
CG 125 (چوری کی تاریخ: 1 جنوری 2025) – چیسس نمبر 580433، انجن نمبر 6898398
اسلحہ:
3 ٹی ٹی پستول
ملزمان کی تاریخ:
ملزم محمد ثاقب بٹ عرف بونا کا ساتھی ثاقب پٹھان پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
یہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
انٹیروگیشن کے دوران ملزمان نے مسکن چورنگی، گلستان جوہر، شارع فیصل، اور بٹھائی کالونی میں مرغی کی دکانوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
تعریفی کلمات:
ایس ایس پی SIU CIA محمد شعیب میمن نے کامیاب کارروائی پر چھاپہ مار ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات کا عزم کیا کہ کراچی میں جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔