ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کامیاب کارروائی: خطرناک ڈاکو گرفتار

کراچی (پولیس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے شہری جنید گل کو زخمی کرنے والے ملزمان کو پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 03/2025 دفعہ 397/394/34 کے تحت تھانہ بلال کالونی میں درج کیا گیا۔

ایس ایس پی CIA SIU محمد شعیب میمن کے حکم پر مؤثر کارروائی، مسلح ڈاکو گرفتار، موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد

اہم انکشافات اور تفصیلات:

واردات کی تفصیلات:

شہری جنید گل، جو پیشے سے درزی ہیں، اپنے دوست یامین کے ساتھ نماز جمعہ کے لیے جا رہے تھے۔

راستے میں ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی اور فائرنگ کر کے جنید گل کو زخمی کر دیا۔

ملزمان کا پس منظر:

مرکزی ملزم: وحید عرف شیدی

وحید نے ماضی میں سرجانی ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل مسعود شاہ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہید کیا تھا۔

ملزم نے صدیق گوٹھ میں موبائل شاپ کے مالک محسن کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

ملزمان درجنوں فیکٹری، ڈسٹریبیوشن، گھروں، دکانوں، اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

وارداتوں کی فہرست:

سرجانی ٹاؤن:

مقدمہ الزام نمبر 259/2023 دفعہ 302/397/34

صدیق گوٹھ موبائل شاپ قتل:

مقدمہ الزام نمبر 91/2023 دفعہ 302/397/34

وھاب ٹریڈرز ڈکیتی:

مقدمہ الزام نمبر 454/2024 دفعہ 392/397/34

طریقہ واردات:

فیکٹریوں اور دفاتر میں کام حاصل کر کے ریکی کرتے اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے۔

دوران واردات مزاحمت کرنے والے شہریوں کو ہلاک یا زخمی کر دیتے۔

ملزمان نے دوران تفتیش بلال کالونی، شاہراہ نور جہاں، ڈیفنس، حیدری مارکیٹ، عزیز آباد، اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا۔

برآمدگی:

واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ

چھینی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں

متعدد وارداتوں کی CCTV فوٹیج

گینگ کا تعلق:

ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ہاؤس روبنگ گینگ "سکندر چانڈیو گینگ” سے نکلا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا بیان:

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کی یہ کامیابی شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے اہم قدم ہے۔

62 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کامیاب کارروائی: خطرناک ڈاکو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!