کراچی (تشکر نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے تحت انسدادِ جرائم کی مہم میں پولیس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں مختلف علاقوں میں ضلعی پولیس کے 11 مقابلے ہوئے، جن میں 15 ڈاکو زخمی ہوئے اور مجموعی طور پر 21 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
انتظامیہ کی نور محمد گوٹھ پر چڑھائی، عوام کا احتجاج، 7 سے زائد گرفتار، روڈ بلاک
اہم کامیابیاں:
اسلحہ برآمدگی:
گرفتار ملزمان سے 123 سے زائد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا، جن میں 15 مختلف اقسام کے ہتھیار شامل ہیں۔
گاڑیوں کی بازیابی:
پولیس نے کارروائیوں کے دوران 26 چوری شدہ اور چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور 7 گاڑیاں برآمد کیں۔
منشیات کے خلاف مہم:
مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 20 کلو 551 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔
زونل کارکردگی:
کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 538 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
اعلان:
کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی، اور عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جاسکیں۔