کراچی (تشکر نیوز) – گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے آئی ٹی انیشیٹو کے تحت سندھ کے نوجوانوں کے لیے جدید آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا ہے، جس سے نوجوانوں میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ان کا وژن سندھ کو آئی ٹی کا عالمی مرکز بنانا ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کی فراہمی سے صوبے کی ترقی کو مزید تقویت دی جا سکے۔
گورنر سندھ نے قونصل جنرلز کو آئی ٹی کورسز کی اہمیت سے آگاہ کیا اور ان کورسز کے ذریعے سندھ کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر مقابلے کی صلاحیت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یو اے ای کے قونصل جنرل نے اس بات کا عندیہ دیا کہ گورنر سندھ کے آئی ٹی انیشیٹو کے تحت تعلیم مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے سندھ کی مزید ترقی ممکن ہے اور بین الاقوامی تعاون سے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کی کاوشوں سے سندھ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔