نیو کراچی: سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ضلع سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ، دیہی و شہری علاقوں پر اثرات

پہلی کارروائی:

ملزم: محمد جمیل ولد محمد عمر
مقام: مکان نمبر 14/145 سیکٹر 5-F نیو کراچی
جرم: ہوائی فائرنگ سے معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا
برآمدگی: فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بمعہ ایمونیشن
مقدمہ: الزام نمبر 03/2025 دفعہ 337H II کے تحت درج

دوسری کارروائی:

ملزم: یاسر ولید یامین
مقام: مکان نمبر 488 سیکٹر 11-G نیو کراچی
جرم: خطرناک آتش بازی کے سامان کی فروخت
برآمدگی: چائنا پٹاخے کے ڈبے اور نقصاندہ گولڈن پٹاخے
مقدمہ: الزام نمبر 02/2025 دفعہ 285/286 کے تحت درج

تیسری کارروائی:

ملزم: عمیر ولد محمد یوسف
مقام: نظر رشید اللہ کلینک، بیرون مکان نمبر 22/123 سیکٹر 11/F نیو کراچی
جرم: ہوائی فائرنگ
برآمدگی: فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بمعہ ایمونیشن
مقدمہ: الزام نمبر 2025/04 دفعہ 23(1) A 337H II کے تحت درج

چوتھی کارروائی:

ملزم: سعید ولد رحیم
مقام: صباء چورنگی، صباء سینما، سیکٹر 6-B نیو کراچی
جرم: ہوائی فائرنگ
برآمدگی: فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بمعہ ایمونیشن
مقدمہ: الزام نمبر 2025/01 دفعہ 23(1) A 337H II کے تحت درج

پولیس کا عزم:

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس کی کارروائی کو عوامی تحفظ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

61 / 100

One thought on “نیو کراچی: سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!