کے پی ٹی انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ: ٹریفک پولیس افسر گرفتار اور معطل

کراچی کے کے پی ٹی انڈر پاس میں گزشتہ رات ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایوب نامی شہری کی جان چلی گئی۔ حادثے میں ملوث ٹریفک پولیس کے ایس او شاہد ہنگورو کو گرفتار کر کے معطل کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد 300 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ایس او شاہد ہنگورو نے تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے سوزوکی کو عقب سے ٹکر مار دی۔ عینی شاہدین کے مطابق، ٹریفک پولیس افسر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔

حادثے کے وقت سوزوکی میں سوار ایوب کا بھتیجا ارباب نے بتایا کہ وہ اپنے چچا کے ساتھ صدر کی جانب سے کے پی ٹی انڈر پاس کی طرف جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے سوزوکی کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے کے نتیجے میں ایوب جان کی بازی ہار گئے اور وہ جناح اسپتال میں جاں بحق ہو گئے۔

67 / 100

One thought on “کے پی ٹی انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ: ٹریفک پولیس افسر گرفتار اور معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!