تیموریہ پولیس کی کامیاب کارروائی، چور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

کراچی: تیموریہ پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملک شیک کی دکان سے ایل سی ڈی، اسٹبلائزر، کیش اور دیگر اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت ممکن ہوئی۔

کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار

پولیس کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو آدھی رات کو بند دکان میں گھس کر چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کئی روز سے اس واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت صابر ولد واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 955/956/2024 بجرم دفعہ 380/457/427 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، زیشان شفیق صدیقی (PPM PSP) نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہا اور شہریوں کو یقین دلایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح مستعد ہیں۔

 

 

58 / 100

One thought on “تیموریہ پولیس کی کامیاب کارروائی، چور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!