کراچی میں جاری دھرنوں کے باعث حالات کشیدہ، شہریوں سے احتیاط کی اپیل

تشکر نیوز:  شہرِ کراچی میں جاری دھرنوں اور احتجاج کے باعث حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال پر تشویش کے پیش نظر، شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بلا ضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور شہر میں قیامِ امن کے لیے دعا کریں۔

سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کی نئی تعیناتیاں، انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کا عزم

کچھ شرپسند عناصر کراچی کے حالات کو خراب کرنے اور بے قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور سنی اور شیعہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ شہر میں تصادم پیدا ہو تاکہ فساد اور انتشار کا ماحول پیدا ہو۔

شہریوں کو خود اور اپنے بچوں کو ایسی صورتحال سے دور رکھنے کی اپیل کی جاتی ہے۔ ایسے کسی کی باتوں پر ہرگز عمل نہ کریں چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ اپنے شہر میں فسادات اور فرقہ واریت کا حصہ بننے سے گریز کریں، بلکہ ان شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کریں۔ یاد رکھیں کہ اپنے بھائیوں سے لڑ کر کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

براہ کرم احتیاط کریں اور امن و امان کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!