تشکر نیوز: تھانہ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مطلوب منشیات فروش پرویز اور اس کے ساتھی ریاض علی کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی کی زیر نگرانی کی گئی۔
سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کی نئی تعیناتیاں، انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کا عزم
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئیں۔ ملزم پرویز کے قبضے سے 1040 گرام جبکہ ملزم ریاض کے قبضے سے 540 گرام چرس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزم پرویز تھانہ جیکسن کے مقدمہ میں مفرور تھا اور اس کا ایک طویل کریمنل ریکارڈ ہے، جس میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات شامل ہیں۔ ان مقدمات میں:
- FIR No. 513/2019 u/s 6/9-B CNS
- FIR No. 477/2019 u/s 23(i)A SAA
- FIR No. 256/2018 u/s 6/9-C CNS
- FIR No. 126/2017 u/s 6/9-B CNS
- FIR No. 422/2016 u/s 6/9-A CNS
- FIR No. 151/2015 u/s 6/9-A CNS
ملزم ریاض علی کا بھی منشیات سے متعلق ایک حالیہ ریکارڈ موجود ہے:
- FIR No. 159/2024 u/s 6/9-2(4) CNS Jackson PS.
پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ الزام نمبر 488/2024 بجرم دفعہ 9(i) 3 C/B درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔