کمشنر کراچی کا احتجاجی دھرنوں کے دورے کا اعلان، عوامی مشکلات کے حوالے سے تشویش

کراچی (تشکر نیوز): کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے پارہ چنار میں ہونے والے ہلاکتوں کے بعد شہر قائد میں جاری احتجاج کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کیں اور شہر میں امن کی صورتحال پر بات چیت کی۔

ایتھوپیا میں خوفناک حادثہ: مسافروں سے بھرا ٹرک دریا میں گرنے سے 71 افراد جاں بحق

کمشنر کراچی نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت، مولانا ثاقب، آئی جی پولیس سندھ، تمام ڈی سیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شہر میں جاری احتجاج کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اور کمشنر نے احتجاجی دھرنے کا دورہ بھی کیا۔

سید حسن نقوی نے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کو ختم کر دیں تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ، "شہر کے عوام کو مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، اور اس بنیاد پر احتجاج کو موخر کیا جائے تاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔”

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ، "کراچی ایک پرامن شہر ہے، جہاں کے لوگ ماضی میں بہت اذیت اور کرب سے گزر چکے ہیں، ہمیں اپنے شہر کے لوگوں کو امن اور سکون کی فضا فراہم کرنا ہوگی۔”

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!