کراچی : آل کراچی محترمہ بینظیر بھٹو شہید فٹبال ٹورنامنٹ 2024/25 کے تحت آزاد شاہین فٹبال گراؤنڈ پر بلوچستان رایڈرز فٹبال کلب اور حبیب الیوان فٹبال کلب کے درمیان ایک سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔
انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024ء کے نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی قائم
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، مسلسل حملوں کے بعد دونوں ٹیمیں ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں۔ ہاف ٹائم پر مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سابق سنیئر نائب صدر صداقت عباسی کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا، ان کے ہمراہ انفارمیشن سیکریٹری نور عالم، سابق صدر کلچر ونگ ظاہر شاہ عسکری، ٹورنامنٹ سیکریٹری اسلام الدین خان جی، اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
میچ کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے اسٹرائیکرز نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر پے در پے حملے کیے۔ کھیل کے 50ویں منٹ میں بلوچستان رایڈرز کے اسٹرائیکر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، مگر 56ویں منٹ میں حبیب الیوان کے اسٹرائیکر نے شاندار گول کرتے ہوئے میچ کو برابر کر دیا۔
میچ برابر ہونے پر فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، جہاں بلوچستان رایڈرز نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے حبیب الیوان فٹبال کلب کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر لیا۔