کراچی میں چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی، پولیس کی کامیاب کارروائی

کراچی (تشکر نیوز): ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (A.V.L.C) شریف آباد میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی گاڑیوں کی برآمدگی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایتھوپیا میں خوفناک حادثہ: مسافروں سے بھرا ٹرک دریا میں گرنے سے 71 افراد جاں بحق

اس تقریب میں ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی ایل سی اور پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

پولیس چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے وی ایل سی کی ٹیم نے تین ماہ کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی گئی 138 کاریں اور 503 موٹر سائیکلز ملک کے مختلف شہروں سے برآمد کی ہیں، جنہیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو انعامات دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کی توقع رکھی جاتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر پولیس چیف نے گاڑیوں کے مالکان کو ان کی برآمد شدہ گاڑیوں کی چابیاں دیں اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گاڑیوں کے مالکان نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

70 / 100

One thought on “کراچی میں چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی، پولیس کی کامیاب کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!