انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024ء کے نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی قائم

کراچی: چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے نتائج پر طلبہ کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے بارہ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ضلع ملیر میں ریٹائرڈ اور ترقی پانے والے افسران و ملازمین کی پُروقار تقریب کا انعقاد

اس کمیٹی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز اور تمام مضامین کے ہیڈ ایگزامنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اسکروٹنی کے لیے جمع کروائے گئے امتحانی پرچوں کی تفصیلی جانچ پڑتال کرے اور طلبہ کی شکایات کو درست یا غلط قرار دے۔

کمیٹی ان پرچوں میں سوالات کی عام فہمیت کا بھی جائزہ لے گی، تاکہ آئندہ امتحانات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ انکوائری کمیٹی انفرادی کیسز کا بغور جائزہ لینے کے بعد اکیس دن کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات چیئرمین انٹربورڈ کراچی کو پیش کرے گی۔

چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ طلبہ کے تحفظات کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے، اور کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف اقدامات کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کا تعلیمی نظام پر اعتماد برقرار رہے۔

56 / 100

One thought on “انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024ء کے نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!