تشکر نیوز: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کیڈٹ کالج سانگھڑ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال کالج کے پرنسپل کموڈور ذیشان علی اور دیگر افسران نے کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جام شبیر علی اور دیگر شخصیات بھی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔
26ویں آئینی ترمیم کے خلاف شاہد خاقان عباسی کی درخواست، جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے کی استدعا
صوبائی وزیر نے کیڈٹ کالج میں انٹر ہاؤس اسپورٹس چیئمپین شپ 2024 کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران، سعید غنی کو کیڈٹ کالج کی جانب سے گارڈ آف آرڈر پیش کیا گیا اور انہیں کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔
سعید غنی نے اسپورٹس چیئمپین شپ میں مختلف مقابلوں میں پہلی، دوسری، اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کالج کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں ایک شاندار ادارہ موجود ہے جو بچوں کے لیے تعلیم میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ "یہ بات خوشی کی ہے کہ یہاں جدید خطوط پر تعلیم اور تربیت کا انتظام کیا گیا ہے۔”
سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے زیر سایہ چلنے والے ایسے اداروں پر انہیں فخر ہے اور کہا کہ صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کیڈٹ کالجز ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "پہلا گرلز کیڈٹ کالج جو بختاور گرلز کیڈٹ کالج کے نام سے ہے، وہ سندھ میں شروع کیا گیا ہے۔”
وزیر بلدیات نے کہا کہ "یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی اتنے ہی ضروری ہیں۔ اچھے ماحول اور کھیل کود کے لئے اچھے مواقع فراہم کیے جانے چاہیئں۔” اس کے علاوہ، سعید غنی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سانگھڑ کیڈٹ کالج جانے والی سڑک کو جلد ہی ٹھیک کروا دیا جائے گا۔
انہوں نے پاک نیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان نیوی تمام فورسز کے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس نے یہ کالج چلا کر ایک اہم کام
کیا ہے۔”
آخر میں، سعید غنی نے کیڈٹس کو کامیابی کی دعا دیتے ہوئے کہا کہ "آپ کی کامیابی آپ کے والدین کے چہروں کی خوشی کے طور پر آپ کے لیے قابل دید ہوگی۔”