ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت، تجارتی حلقوں کی حفاظت کا عزم

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی ساؤتھ، اور دیگر پولیس افسران کے علاوہ کیڈا کے صدر محمد رضوان عرفان، وائس پریزیڈنٹ سلیم میمن اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

کراچی پریس کلب کے لان کی تعمیر مکمل، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا والدین کے نام سے منسوب کرنے کا اعزاز

ڈیلر ایسوسی ایشن کے ممبران نے پولیس چیف کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان اور ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر ڈیلرز ایسوسی ایشن کو درپیش پارکنگ، ٹریفک اور دیگر مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تجارتی حلقوں کی حفاظت اور کاروباری سرگرمیوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے تاجر برادری اور پولیس کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ مشکوک سرگرمیوں اور چوری کے موبائلز سے متعلق فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جائے۔

 

 

تقریب کے اختتام پر پولیس چیف اور دیگر پولیس افسران کو شیلڈز و تحائف پیش کیے گئے اور مشترکہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔\

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!