تشکر نیوز کراچی: محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں، جن میں 11 مقدمات درج کیے گئے اور 16 ملزمان گرفتار ہوئے۔ ان کارروائیوں میں ایک کار اور تین موٹرسائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہمایوں عزیز کا دارالعلوم اسلامیہ لاہور کا دورہ، علما و طلباء سے خطاب
محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر جنرل مکیش کمار چاولہ کے مطابق ایک ماہ کے دوران اسنیپ چیکنگ اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر مختلف کارروائیوں میں 4.550 کلو ہیروئن، 28.43 کلو چرس برآمد کی گئی۔ مزید برآں، منشیات فروشوں کے قبضے سے 2.5 کلو گرام افیون اور 2.535 کلوگرام آئس کرسٹل آئس بھی برآمد کی گئی۔
اس کے علاوہ، 3 لیٹر مقامی شراب اور 50 نشہ آور گولیاں بھی ضبط کی گئیں۔ مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کراچی میں 7، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ایک ایک، اور ضلع شہید بینظیرآباد میں 2 مقدمات درج کیے گئے۔
7 دسمبر کو محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے کورنگی اور کٹی پہاڑی پر دو علیحدہ کارروائیاں کیں، جس میں 2.5 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور 5 کلو 50 گرام چرس برآمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور سندھ کے سرحدی علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کو مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔