بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا 27واں کانووکیشن، 1300 سے زائد طلباء کو ڈگریاں تفویض

اسلام آباد (تشکر نیوز): بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 27ویں کانووکیشن کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر 1300 سے زائد فارغ التحصیل طلباء کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں تفویض کی گئیں جبکہ 103 طلباء کو ان کی غیر معمولی تعلیمی کارکردگی پر گولڈ اور سلور میڈلز دیے گئے۔

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا 27واں کانووکیشن، 1300 سے زائد طلباء کو ڈگریاں تفویض

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے گریجویٹس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابیاں ان کی محنت، عزم اور لگن کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی بہتری کے لیے نظم و ضبط، اخلاقیات، اور خدمت کے اعلیٰ اصولوں کو اپنائیں اور مثبت کردار ادا کریں۔

ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل آصف خالق (ر) نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں طلباء کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ گریجویٹس مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کا 27واں کانووکیشن، 1300 سے زائد طلباء کو ڈگریاں تفویض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!