واٹر کارپوریشن میں حج قرعہ اندازی کی تقریب، 5 افسران کو حج کی سعادت حاصل

کراچی (تشکر نیوز) واٹر کارپوریشن کراچی میں گریڈ 16 سے گریڈ 20 کے افسران کے لیے حج قرعہ اندازی کی ایک تقریب ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں منعقد ہوئی، جس میں 5 خوش نصیب افسران نے حج کی سعادت حاصل کی۔ اس قرعہ اندازی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان اور صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم احمد کرمانی تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا بیان: پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، احتجاج کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا

تقریب میں افسران میں محمد ثاقب سید، سردار شاہ، انتخاب احمد راجپوت، محمد امین تغلق، اور ساجد نظام سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

سی او او واٹر کارپوریشن، انجینئر اسد اللہ خان نے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے تمام افسران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ اپنے افسران اور ملازمین کے لیے مسلسل بہتری کے اقدامات کر رہی ہے کیونکہ ملازمین ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولت فراہم کرنا واٹر کارپوریشن کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کرنے پر تمام افسران اور ملازمین کی محنت کو سراہا۔

انجینئر اسد اللہ خان نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے افسران سے کہا کہ وہ واٹر کارپوریشن اور شہر قائد کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

حج قرعہ اندازی میں کامیابی حاصل کرنے والے افسران میں شامل ہیں:

  1. چیف کیمسٹ کاشان احمد
  2. اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر فنڈ سیکشن محمد سہیل
  3. ایگزیکٹو انجینئر گلشن عمران حسن
  4. ایگزیکٹو انجینئر ڈیزائن نہال اسحاق
  5. اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر بن قاسم ممتاز علی

 

 

اسٹینڈ بائی پر انسپیکٹر گلشن اکرم بیگ اور ڈویژنل اکاؤنٹنٹ آفیسر پینشن ایس ماجد علی شامل ہیں۔

62 / 100

One thought on “واٹر کارپوریشن میں حج قرعہ اندازی کی تقریب، 5 افسران کو حج کی سعادت حاصل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!