...

ترکی کے سفیر کی سندھ اسمبلی آمد، اسپیکر سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ترکی کے سفیر، ایرفان نزیروغلو، نے اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ترکی کے قونصل جنرل Cemal Sangu بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، جس میں سندھ میں تجارت و سرمایہ کاری، قانون سازی، اور بین الپارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال شامل تھا۔

اسپیکر اویس قادر شاہ نے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی تربیت اور ای-پارلیمنٹ پروگرام میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر زور دیا۔

سفیر ایرفان نزیروغلو نے سندھ اسمبلی کے اسٹریٹجک پلان اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات کی۔ ثقافتی اور پارلیمانی تبادلوں کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

اسپیکر نے ترکی کے وفد کو سندھ اسمبلی کی تاریخی عمارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور ترکی کی تعلیم، صحت، اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کو سراہا۔

 

 

ملاقات کے اختتام پر ترکی کے سفیر اور قونصل جنرل کو سندھی ٹوپی، اجرک، اور سندھ اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ترکی کے سفیر نے دورے کی دعوت پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔

56 / 100

One thought on “ترکی کے سفیر کی سندھ اسمبلی آمد، اسپیکر سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.