ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی: موٹر سائیکل چوری و چھیننے میں ملوث دو ملزمان گرفتار، متعدد موٹر سائیکلیں برآمد
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت رحیم، خالد، اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزمان سے 37 لاکھ روپے نقدی اور ان کے موبائل فون سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان امریکی ڈالر کی خرید و فروخت میں ملوث تھے، تاہم وہ برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔